Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کے بائیکا ٹ پر غور نہیں کر رہے ،سعد رفیق

لاہور..مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 131لاہور کے عوام میرے ساتھ ہیں۔ سعد رفیق نے شکوہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جارہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو اس طرح نشان بنایا جاتا رہا تو ہم بہت کچھ بول سکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مختلف حربوں سے ہمیں تنگ کرنا بند کیا جائے اور ہمیں بھی الیکشن لڑنے کا پورا پورا موقع دیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی سوچ و بچار نہیں کی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب اور عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں الجھا کر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو متاثر کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی انتخابی مہم کے لئے اسی طرح کی آزادی دی جائے جیسی دیگر سیاسی جماعتوں کو حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان لگ گیا،شہباز شریف

شیئر: