Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم اور اوبر کی پہلی سعودی خاتون کپتانوں کی ڈرائیونگ شروع

جدہ ....سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مقبول ٹیکسی سروس ایپلی کیشن کریم اور ا±وبر کی کپتانوں نے بھی سواریوں کو ان کی منزل پر پہنچانے کیلئے خدمات مہیا کرنا شروع کردی ۔ امل فرحت کو کریم کی پہلی خاتون کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔وہ صحتِ عامہ میں کوالٹی ایشورینس کی ڈگری کی حامل ہیں اور صحت کے شعبے میں معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک مشاورتی کمپنی چلا رہی ہیں۔اس مصروفیت کے باوجود انھوں نے کریم کے لئے ڈرائیور کے طور پر کام کا انتخاب کیا ہے اور وہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ سعودی خواتین کسی بھی شعبے میں کام کی صلاحیت کی حامل ہیں ۔کریم کے مقابلے میں ٹیکسی خدمات پیش کرنے والی کمپنی ا±وبر کےلئے اخلاص البلوشی نامی ایک خاتون نے بہ طور ڈرائیور اپنے نام کا اندراج کرایا ہے اور انھوں نے ایک مسافر خاتون کو اس کی جائے منزل پر پہنچایا اور یوں اپنا پہلا سفر مکمل کیا ۔
 

شیئر: