Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل ٹی ٹوئنٹی :پہلا میچ ٹورنٹو نیشنلز نے جیت لیا

ٹورنٹو: کینیڈا میں شروع ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے پہلے میچ میں اینٹن ڈیوچ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹورنٹو نیشنلز نے وینکوور نائٹس کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ۔ اینٹن ڈیوچ نے 44گیندوں پر92رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ ان کی اننگز کی بدولت ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ اس میچ کی خاص بات آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ کی عمدہ بیٹنگ تھی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے انہوں نے 41گیندوں پر61رنز بنائے ۔ بال ٹمپرنگ اسکینڈل کی وجہ سے وہ ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں تاہم انہیں کرکٹ بورڈ نے دیگر 2معطل ساتھیوں سمیت یہ لیگ کھیلنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔وینکوو نائٹس نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اوپنر ایون لوئس کے 55گیندوں پر96رنز کی بدولت4وکٹوں کے نقصان پر 228رنز کا ہدف دینے میں کامیابی حاصل کی تاہم اینٹن ڈیوچ کی بھرپور جوابی کارووائی کے نتیجے میں فتح ٹورنٹو نیشنلز کے حصے میں آئی ۔ ڈیوچ اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: