Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید طائف میں ریسنگ گراﺅنڈ کی جگہ مختص

مکہ مکرمہ.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے گاڑیوں کی دوڑ کا میدان قائم کرنے کیلئے نئے طائف میں ریسنگ گراﺅنڈ کی جگہ مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ اسپورٹس اتھارٹی نے مملکت بھر میں نت نئے کھیل رائج کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہی ہے۔ اتھارٹی کے نائب سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے اتوار کو گورنر مکہ مکرمہ سے ملاقات کرکے گاڑیوں کیلئے ریسنگ گراﺅنڈ کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر اونٹوںکی دوڑ سے متعلق ولی عہد میلے کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ یہ میلہ آئندہ ماہ طائف میں منعقد ہوگا۔ علاوہ ازیں مکہ مکرمہ ریجن میں اسپورٹس اتھارٹی کے پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 

شیئر: