Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تحریک انصاف ویمن ونگ کی تقریب حلف برداری

پی ٹی آئی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں خواتین کی تعداد دیگر پارٹیوں سے زیادہ ہے ، کاشف رضا
 ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
    پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی حلف برادری کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی طیبہ سلیم تھیں جبکہ تقریب کی صدارت پی ٹی آئی سٹی صدر سید بخت شیر خان تھے۔اس موقع پر تقریب کے آرگنائزر رانا کاشف رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے جس کا نظریہ ملک وقوم کی ترقی ہے۔ پی ٹی آئی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں خواتین کی تعداد دیگر پارٹیوں سے زیادہ ہے بلکہ نہ صرف متحرک ہیں بلکہ پارٹی کے منشور کو عام کرنے بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک خواتین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اکٹھا ہو کر بہتر طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں۔
    سینیئر رہنما ندیم احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں20 سے 50 سال تک کی خواتین کی تعداد 50 فیصد سے زائد ہے جن کو سیاسی کردار نبھانے کے لئے کبھی بھی اوپر نہیں لایا گیا مگر پی ٹی آئی نے خواتین کو نہ صرف پارٹی میں عزت دی ہے بلکہ انہیں صوبائی اور نیشنل اسمبلی میں پہنچنے کیلئے بھی کردار ادا کیا ہے جبکہ نچلی سطح پر پارٹی ڈھانچے میں بھی خواتین بہتر طور پر کام کر رہی ہیں۔
    مہمان خصوصی طیبہ سلیم نے کہا کہ عمران خان ایسا سیاسی لیڈر ہے جس نے کھیل کے میدان میں بھی اپنا آپ منوایا اس کے علاوہ سماجی خدمات میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں اور سیاسی میدان میں بھی وہ ایک عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آے ہیں۔
     ویمن ونگ کی نومنتخب صدر بازغہ روحیل کا کہنا تھا کہ یہ دور پی ٹی آئی کا ہے اور 25 جولائی کو عمران خان بھاری مینڈیٹ کے ساتھ پورے پاکستان میں جیت کر سامنے آئیں گے ۔
    تقریب میں سٹی صدر بخت شیر خان نے خواتین وونگ کی صدر بازغہ روحیل،سینیئر نائب صدر ثریا خان، نائب صدر کہکشاں رافع، جنرل سیکریٹری مدیحہ وسیم، انفارمیشن سیکریٹری بینش رباب، فنانس سیکریٹری انم زاہرہ سے حلف لیا جس میں خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی اور خواتین کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے بھی کام کریں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -امارات میں پی ایس پی کے منشور کی تشہیری مہم

شیئر: