Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی ثالثی میں شامی اپوزیشن اور روس میں فائر بندی کیلئے بات چیت

 دمشق..... شام کے جنوبی شہر درعا میں جنگ روکنے کے لیے شامی اپوزیشن اور روسی فوج کے درمیان اردن کے توسط سے دوبارہ بات چیت کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ بصری الشام کے مقام پر شامی اپوزیشن اور روسی فوج کے نمائندوں نے اردنی حکام کی موجودگی میں بات چیت کی ہے۔قبل ازیں درعا میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ناکامی کی وجہ روس کی طرف سے پیش کردہ شرائط تھیں۔شامی اپوزیشن کے شعبہ اطلاعات کے انچارج احمد رمضان نے کہا کہ شامی اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے کہ جن علاقوں پر اسد رجیم کے ساتھ مفاہمت ہو چکی ہے وہاں شامی اور روسی فوج مداخلت نہ کرے اور اسدی فوج اپنی سابقہ پوزیشنوں پر واپس جائے۔دوسری جانب روس نے درعا میں موجود اپوزیشن کے تمام عسکری گروپوں کو ہتھیار پھینک کرعلاقے میں حکومتی رٹ کے قیام میں مدد پر زور دیا ہے۔ تاہم اپوزیشن نے روس کی طرف سے ہتھیار ڈالنے کی شرط کو بات چیت میں تعطل پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
 

شیئر: