Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم مدینہ روڈ پر حادثہ،2ٰپاکستانی جاں بحق، 47افراد زخمی

بریدہ .....منگل کی صبح القصیم مدینہ منورہ کے درمیان ”دوبح“ کے مقام پر مسافر بس کے حادثے کے باعث2 پاکستانی جاں بحق اور 47افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض کے زخم خطرناک ، چند کے درمیانے درجے اور بعض کے ہلکے پھلکے قسم کے ہیں۔ القصیم ریجن میں سعودی ہلال احمر کے ترجمان محمد الجعیثن نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ حادثہ صبح 9بجکر 9منٹ پر پیش آیا۔ بس پر 50کے قریب افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا۔ 21امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیج دی گئیں۔ اردونیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق 2پاکستانی جاں بحق ہوئے۔12 کے زخم درمیانے درجے اور 32کے معمولی درجے کے ہیں۔بس پر موجود 9ہندوستانی خاندانوں کو اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ 23زخمیوں کو ہلال احمر اور دیگر کو اسپتالوں کی ایمبولینسو ںکے ذریعے منتقل کیا گیا۔
 
 

شیئر: