Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو سزا ہوگی؟

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اورکیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟۔ اس کے ن لیگ کی سیاست اور انتخابی مہم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟۔ ن لیگ سز اکی صورت میں ہمدردی کا ووٹ لینے کی کوشش کرے گی یا الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی یا پھر جارحانہ مہم چلائے گی؟۔یہ وہ سوال ہیں جو سب کی زبان پر ہیں۔ آئینی وقانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوا زشریف کو اس کیس میں ممکنہ طور پر سزا ہوسکتی ہے۔ نواز شریف اس کیس میں وہ ذرائع بتانے میں بظاہر ناکام رہے جس سے فلیٹس خریدے گئے ۔ قطری خط کے سوا کوئی اور دستاویز سامنے نہیں آسکی۔ کچھ قانونی ماہرین اس کیس کوکمزور بھی قرار دے رہے ہیں۔ ان کے نزدیک با رثبوت شریف فیملی پر نہیں بلکہ نیب پر تھا ۔ نواز شریف کے بری ہونے کی صورت میں ن لیگ کی انتخابات میں کامیابی یقینی ہوگی۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کی انتخابی مہم ہی پانامہ کیس پر ہے ۔کیس کا فیصلہ ن لیگ کے حق میں آنے پر تحریک انصاف کی مہم میں وہ شدت نہیں رہے گی۔ پیپلزپارٹی جو ن لیگ سے فاصلہ بنائے ہوئے ہے۔ قریب آسکتی ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں ایک شخصیت کی رہائش پر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات بھی ہو چکی ہے ۔اس میںبرف پگھلی ہے۔ دونوں جماعتیں انتخابات سے پہلے نہیں تو بعد میں حکومت سازی میں ماضی کی طرح ایکدوسرے سے تعاون کر سکتی ہیں۔
 مزید پڑھیں:مشاورت کے بعد کیس پر بات کرونگا،نواز شریف

شیئر: