Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ روم میں تارکین کی کشتی الٹنے سے 63 افراد لاپتہ

طرابلس ۔۔ لیبیا  نے کہا ہے  بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 63  افراد لاپتہ ہو گئے ہیں تاہم لائف جیکٹ پہننے والے 41 افراد کو  زندہ بچا لیا گیا ہے۔  طرابلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیبین بحریہ کے ترجمان جنرل اوب کاظم نے بتایاکہ  حادثہ طرابلس کے مشرقی علاقے گارابولی میں پیش آیا، ڈوبنے والی کشتی  پر 104 افراد سوار تھے۔دریں اثناء ملائیشیا کی سمندری حدود میں تارًکین  وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجہ میں 18 افراد لاپتہ ہو گئے۔کشتی پر 45 مسافر سوار تھے  جن میں  سے 26 کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ ملائیشیاکے جہاز رانی  کیادارے  کا کہنا ہے کہ کشتی میںگنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔ تمام افراد غیر قانونی  طریقے سے  ملائیشیا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

شیئر: