Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر داخلہ پر حملے کے ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالا: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے سے متعلق کیس کے ملزمان پرفرد جرم عاید کردی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عمران علی کی نے احسن اقبال پرحملے کے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران مرکزی ملزم عابد حسین سمیت دیگر پانچوں ملزمان عدالت میں پیش کیے گئے جہاں ان پر فرد جرم عاید کردی گئی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے 17 جولائی کو آئندہ پیشی کے موقع پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم عابد نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ غریب آدمی ہے اس لیے وکیل نہیں کرسکتا، اسے سرکاری وکیل مہیا کیا جائے ، جس پر عدالت نے شازیہ ہمایوں کو ملزم کا سرکاری وکیل مقررکردیا۔واضح رہے کہ 6 مئی کو احسن اقبال نارروال میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی کی ترقی کے بغیر عظیم ملک کا خواب ادھورا رہے گا‘ عمران کان

شیئر: