Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے مخصوص ’پنک بسیں‘ کھڑے کھڑے کچرا

پشاور: خیبر پختونخوا کی گزشتہ حکومت کے دوران خواتین کے لیے مخصوص کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی پنک بسز بغیر استعمال کے ناکارہ کھڑی ہونے کے باعث کچرا ہونے لگیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں جاپان اور اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے لیے مخصوص پنک بسیں بطور امداد دی گئی تھیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے آخری دنوں ہی میں ان بسوں کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد یہ تمام بسیں پشاور کے جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی کردی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے نئی بسوں کو مردان اور ایبٹ آباد کے لیے مختص کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی یہ تمام بسیں ناکارہ ہورہی ہیں، ان کا رنگ بھی خراب ہو رہا ہے اور گاڑیوں کی صفائی کا بھی کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے۔اس حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بسیں متعلقہ اضلاع کو بھجوائی جانی تھیں جو کہ نہیں جا سکیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شریف خاندان کیخلاف ریفرنس‘ فیصلہ جمعہ کے روز

شیئر: