Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد :ٹرین خاتون کے اوپر سے گزر گئی اور وہ سلامت رہی

الٰہ آباد۔۔۔۔’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘۔یہ مثال الٰہ آباد ریلوے اسٹیشن پر سچ ثابت ہوئی۔ جب ریلوے پٹری پر ایک عمر دراز خاتون گر پڑی اسی دوران وہاں سے ایک تیز رفتار ٹرین گزر گئی تاہم اسے کہیں چوٹ نہیں لگی۔ ٹرین گزرجانے کے بعد خاتون کو لوگوں نے پٹری سے اٹھاکر پلیٹ فارم پر لاکررکھا تو وہ صحیح سلامت پیروں پر چلنے لگیں جسے موقع پر موجود لوگوں نے قدرت کا کرشمہ قراردیتے ہوئے انگلیاں دانتوں تلے دبا لیں اوریہ کہاوت دہراتے رہے ’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘۔
خاتون کو ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے میڈیکل چیک اپ کے بعد اسے مکمل فٹ قراردیا ۔ الٰہ آباد ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز صبح 7بجے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نئی دہلی سے اسلام پور جانیوالی مگدھ ایکسپریس تقریباً پونے 2گھنٹے تاخیر سے پہنچی تھی ۔ ٹرین روانہ ہوتے ہی پلیٹ فارم پر کھڑی عمر دراز خاتون ریل کی پٹری پر جاگری ۔موقع پر موجود مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی ۔اسی اثناء ٹرین تیزی سے اس کے اوپر سے گزر گئی۔ موقع پر موجودمسافر اسکی سلامتی کی دعائیں کرنے لگے ۔ جب خاتون کو صحیح سلامت پٹری سے اٹھاکر لایا گیا تو لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ لوگوں نے اس واقعہ کو قدرت کے کرشمے سے تعبیر کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کسی مسلمان کو وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بنایا، پاسوان

شیئر: