Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کے لیے مفید ٹپس ‎

وزن کم کرنے لے لیے اپنی صبح کا آغازکم از کم دو گلاس پانی سے کریں  اور علی الصبح چائے یا کافی سے اجتناب کریں . 
اگر آپ ناشتے میں چائے یا کافی لینے کے عادی  ہیں  تو اسے چینی اور دودھ کے بغیر استعمال کریں  یعنی بلیک ٹی اور بلیک کافی .
ناشتے میں آپ ایک کیلا  ، دو کھجور ،  دس بادام اور ایک گلاس دودھ کےساتھ ملک شیک بنا کر بھی پی سکتے ہیں  لیکن پھر اس کے ساتھ ناشتے میں اور کچھ نہیں کھانا .
کھانے میں تلی ہوئی ، مرغن غذائیں اور وزن میں اضافہ کرنےوالی غذاؤں سے پرپیز کریں . 
یاد رکھیں فروٹ جوسز بھی وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں  لہذا ان سے اجتناب بھی ضروری ہے . 
کھانا بیک کرتے وقت  کچھ قطرے زیتون کا تیل شامل کرنا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے . 
کھانا آہستہ آہستہ اور چبا کر کھائیں اور  شام سات بجے سے پہلے اپنا تمام کھانا ختم کر لیں . 
کھانے کے اوقات کے علاوہ بھوک لگنے کی صورت میں  دس دانے مونگ پھلی یا بادام یا ایک مٹھی کالے چنے بھی لیے جا سکتے ہیں . 

شیئر: