Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا 96واں قومی دن، پاکستانی شہریوں کی جیپ ریلی

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم او ڈی ایس گروپ کے زیرِ اہتمام جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے صحرائے عرب میں سعودی اور پاکستانی پرچم لہرا کر سعودی قیادت اور عوام کو یومِ الوطنی کی مبارکباد پیش کی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم او ڈی ایس کی جانب سے منعقدہ یوم الوطنی جیپ ریلی میں درجنوں جیپیں شریک تھیں۔
ریلی کے شرکا نے صحرائے عرب میں سعودی اور پاکستانی پرچم لہرا کر پاک سعودی دوستی سمیت یوم الوطنی کی خوشیوں کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر او ڈی ایس کے اراکین سید فرخ سعود، انجم گورسی، ڈاکٹر حسنین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب ان کا دوسرا گھر ہے، جہاں گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستانی کمیونٹی مقیم ہے اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔‘
شرکا نے کہا کہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عوام کے دل اس مقدس سرزمین کے ساتھ گہری محبت اور عقیدت سے جڑے ہوئے ہیں۔
پاکستانی نوجوانوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

شیئر: