Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے،چوہدری نثار

ٓ اسلام آباد ..سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثارنے کہا ہے کہ نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا کیونکہ نواز شریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں مگر مجھے تو ہے۔ اپنی غلطی چھپانے کےلئے نواز شریف جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ سابق وزےر اعظم نوازشریف کے بےان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ غلطی چھپانے کےلئے جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنےں گے۔ نواز شریف نے اپنے مرحوم نیک  والد کو بلا جواز بدنام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکطرفہ تنقید برداشت نہیں کی جاسکتی۔ نواز شریف کی خود کو دودھ کا دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی ۔ نواز شریف اب الزام تراشی کےلئے پیادے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشان عبرت وہ بنیں گے جنہوں نے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کرد ئیے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:نیب انتقانمی کارروائیاں بند کرے،نواز شریف
 

شیئر: