Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المراعی کابیان مغالطہ آمیز اور حقائق کے خلاف ہے،انجمن تحفظ صارفین

    ریاض - - -  - انجمن تحفظ صارفین  نے بعض ڈیری مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق المراعی کے بیان کو مبہم قرار دیدیا۔زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتا۔  ڈیری مصنوعات کی تیاری میں  ڈیزل  پر انحصار کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت  میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سعودی حکومت  نرخوں میں استحکام کیلئے کوشاں ہے۔  انجمن کا کہنا ہے کہ المراعی نے قیمتیں بڑھانے کا سبب پیداواری لاگت میں اضافے کو بتایا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حالیہ ایام میں ڈیزل کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ پیداواری یونٹ ڈیزل ہی سے چلتے ہیں۔انجمن کا کہناہے کہ فیول، ٹرانسپورٹ،چارے اور عملے کی لاگت میں اضافے سے متعلق المراعی نے جو بیان جاری کیا ہے، اس میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ انجمن نے اپنا موقف  مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ  صارفین کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ اشیاء کے نرخوں میں حد سے زیادہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔  ڈیری مصنوعات کے حوالے سے  المراعی کمپنی نے جو بیان دیاہے  وہ  معقولیت سے خالی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -امیر محمد بن سلمان فیکلٹی اور امریکہ میں معاہدہ

شیئر: