Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹمپرنگ: اسمتھ اور وارنر کو شیفلڈ شیلڈ کھیلنے کی اجازت نہیں

 
 برزبن: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ میں ملوث سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی سزاﺅں میں کمی کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا ۔ ان دونوں اور ان کے تیسرے ساتھ کیمرون بینکرافٹ کو کینیڈا میں ہونے والی لیگ کھیلنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ کرکٹ آسٹریلیا ان دونوں کرکٹرز کی پابندی کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ یہ کرکٹرز ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کھیل سکیں گے ۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسمتھ اور وارنر کی سزاوںمیں کمی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کرکٹ آسٹریلیا کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پر پابندی آئندہ سال مارچ کے آخر تک برقرار رہے گی البتہ بین کرافٹ پابندی کی مدت کم ہونے کی وجہ سے پابندی ختم ہونے کے بعد شیفلڈ شیلڈ کے آخری 4مقابلوں کے لئے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ کے جرم میں ایک، ایک سال جبکہ کیمرون بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

شیئر: