Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوڈ وارنر سڈنی میں تعمیراتی مزدور بن گئے

 
سڈنی:جنوبی افریقی دورے کے دوران بال ٹمپرنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہو نے والے ڈیوڈ وارنر تعمیراتی مزدور بن گئے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کے سابق نائب کپتان ایک سال کی پابندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڈنی میں اپنا گھرکے تعمیراتی کام میں مزدوروں کے ساتھ مصروف ہو گئے ہیں ۔ ڈیوڈ وارنر اپنے زیر تعمیر گھر میں مزدوروں کا ہاتھ بٹارہے ہیں،وہ اسپورٹس شوز،کالے لباس اور حفاظتی ہیلمٹ پہنے ڈرلنگ اور کارپینٹنگ کا کام کرتے نظر آتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کے 5منزلہ گھر کی مالیت 10ملین ڈالر ہے۔900 اسکوائر میٹرپر محیط یہ عمارت 2015 میں 4 ملین ڈالر میں خرید ی گئی تھی ۔مئی 2016ء میں اس پر نئی تعمیرات کےلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں پرانی بلڈنگ کو گرانے کی اجازت بھی شامل تھی۔ڈیوڈ وارنر کے فیملی ہاوس کی تعمیر کی اجازت فروری 2016ءمیں مل گئی تھی جو 14 ماہ میں مکمل ہوناتھی لیکن کام کی رفتار انتہائی سست ہے۔

شیئر: