Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

35ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا اسکینڈل

کراچی ...ایف آئی اے نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث حسین لوائی کو حراست میں لے لیا ۔ حسین لوائی پر 35ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاونٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ 29 اکاونٹس سے رقم کا لین دین اومنی گروپ کے ملازمین کرتے تھے۔ اومنی گروپ کے مالک انور مجید ہیں جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔انور مجید ، حسین لوائی اور اومنی گروپ کے دیگر ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ منی لانڈرنگ الزامات کے تحت ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

شیئر: