پیر 16 مارچ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 30 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 31 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 43 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 3 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے 45 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 77 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 41 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے صفر پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 75 پیسے جبکہ قیمت فروخت 74 روپے سات پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 76 روپے 75 پیسے رہی۔