Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگپور میں بارش سے زندگی مفلوج

ناگپور ... گزشتہ 2دنوں سے ناگپور میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے او راب تک سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔ ناگپور کی سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ متعدد علاقوں میں پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے کی وجہ سے علاقے کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں ہفتے کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعہ کو ہونے والی بارش 282ملی میٹرریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جمعہ کی صبح صرف 6گھنٹے میں 260ملی میٹر بارش ہوچکی تھی۔ بارش کی وجہ سے مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس بھی دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اُس سب اسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا تھا جہاں سے اسمبلی کی عمارت کو بجلی مہیا کی جاتی ہے۔ ناگپور ٹریفک پولیس نے عوام سے کہا کہ وہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں۔
 
 

شیئر: