Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری

 
اسلام آباد... احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نیب نے کہا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ نیب ذرائع کے مطابق کہ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ نیب کے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت آمدن سے زائد اثاثے بنانا بھی کرپشن ہے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ مجرمان کو ایون فیلڈ ریفرنس میں کرپشن کے الزامات سے بری کیا گیا ۔ احتساب عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

شیئر: