Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی بل میں اضافے پر زر تلافی میں اضافہ

جدہ ...سٹیزن اکاﺅنٹ (حساب المواطن ) پروگرام کے ڈائریکٹر انجینیئر علی الراجحی نے اطمینان دلایا ہے کہ سٹیزن اکاﺅنٹ کے تحت ماہانہ سبسڈی پروگرام تیار کرتے وقت بجلی کے نرخنامے کی تبدیلیوں اور موسم گرما کے بل میں اضافے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں تبدیلی پر سبسڈی میں اضافے کا اصولی فیصلہ پہلے ہی کرلیاگیا تھا۔ علاوہ ازیں کھانے پینے کی اشیاءپر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے اثرات سے بھی مقامی شہریوں کو بچایا جائیگا۔ یہ فیصلہ بھی اصولی ہے اور پہلے سے ہے۔ راجحی نے بتایا کہ سبسڈی کے مستحقین کی نئی کھیپ کی رقم ایک روز بعد بینکوں میں جمع کردی جائیگی۔
 

شیئر: