Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2018ءکیلئے چاروں نئی سیمی فائنلسٹ

 
ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ 2014 ءکے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی دنیا کی 4نامور ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2018 ءکے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں جرمنی، برازیل، ارجنٹائن اور ہالینڈ نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔ 2014ءکا فائنل جیتنے والی جرمنی کی ٹیم تو حالیہ میگا ایونٹ کے پہلے راونڈ سے ہی باہر ہو گئی تھی جبکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے 3-4 سے شکست دے کر واپسی کا راستہ دکھا دیا۔تیسری نیمار جونیئر کی برازیل ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہار گئی اور بیلجیم نے اس کا راستہ روک دیا۔ ہالینڈکی ٹیم اس بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی بھی نہیں کرسکی۔ورلڈ کپ 2018 ءکے سیمی فائنلز کھیلنے والی ٹیموں میں بیلجیم، فرانس، انگلینڈ اور کروشیا شامل ہیں۔

شیئر: