Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ: چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک، اہلکار اور غیر ملکی شہید

ریاض ....سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو قصیم ریجن کے بریدہ الطرفیہ روڈ پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر3دہشتگردوں نے حملہ کردیا ۔ جوابی کارروائی میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ ایک سیکیورٹی افسر اور بنگلہ دیشی شہری شہید ہوگئے۔ ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے اتوار کو3بجکر45منٹ پر حملہ کیا تھا۔ حملہ آور نئے ماڈل کی گاڑی پر سوار تھے۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ وزارت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران اسٹاف سارجنٹ سلیمان عبدالعزیز العبد اللطیف اور ایک بنگلہ دیشی شہری شہید ہوگئے۔ پولیس اہلکار وں نے واردات کے فوری بعد جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کرلی تھی اور ابھی تک حملہ آوروں کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات حاصل ہوتے ہی وضاحتی بیان جاری کردیا جائیگا۔
 

شیئر: