Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنداورمیانمار سرحد کے کھمبے ہٹانے کی خبر بے بنیادہے،رویش کمار

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے ہندوستان اور میانمار کی بین الاقوامی سرحد پر منی پور سیکٹر میں لگے کھمبوں کو ہٹائے جانے کی رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبرپوری طرح بے بنیاد ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ اس طرح کی میڈیا رپورٹیں دیکھی ہیں جن میں ہندوستان اور میانمار کی بین الاقوامی سرحدمنی پور سیکٹر میں نصب کھمبوں کو ہٹانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے زوردیکر کہا کہ بین الاقوامی سرحد کا یہ سیکٹر متعین ہے اور اس کے متعلق کوئی تذبذب نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اور میانمار کے سروے شعبوں نے حال ہی میں مشترکہ طور پر سروے کا کام کیا تھا ۔ اس دوران پہلے سے ہی مقررہ کھمبے 81اور 82کے درمیان مزید کھمبے نصب کئے جانے پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام ہندوستان اور میانمار سرحدی معاہدہ1967ء کے تحت کیا گیا ہے اور دونوں ممالک اس معاہدے پر کاربند ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -خوف کی سیاست ختم، نقوی

شیئر: