Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کے الشوقیہ محلے میں پائپ لائن پھٹ گئی

 مکہ مکرمہ..... مکہ مکرمہ کے الشوقیہ محلے میں پیر کو پائپ لائن پھٹ جانے سے سڑک زیر آب آگئی۔ ٹریفک معطل ہوگیا۔ وسیع و عریض علاقے میں پانی بھر گیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اس طرح کے واقعات یہاں آئے دن پیش آتے رہتے ہیں او رمحکمہ آب کے ایمرجنسی سینٹر والے رابطوں کا جواب بھی نہیں دیتے ۔ پیر کو ہونے والے واقعہ پر بھی رابطہ کیاگیا تاہم محکمہ کی جانب سے اصلاح حال کیلئے کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔
 

شیئر: