Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند: ویمنز کرکٹ کپتان ڈی ایس پی سے کانسٹیبل

 
جالندھر: ہندوستانی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کو بی اے کی ڈگری جعلی نکلنے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا کر کانسٹیبل بنا دیا گیا۔ہندوستانی کپتان ریلوے کی ملازم تھیں تاہم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پر ہندوستانی پنجاب کی حکومت نے انہیں پولیس میں ٹرانسفر کرکے اسپورٹس کوٹے پریکم مارچ کو ڈی ایس پی کا عہدہ دیا تھا ۔محکمانہ کارروائی کے تحت ان کی ڈگری تصدیق کیلئے یونیورسٹی بھیجی گئی تو انکشاف ہوا کہ ہرمنپریت کور اس یونیورسٹی کی طالبہ نہیں رہیں اور ان کی ڈگری جعلی ہے ۔یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کے سربراہ پروفیسر نے بتایا کہ جالندھر پولیس نے اپریل میں ان سے ہرمن پریت کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر تحقیق میں ان کے یونیورسٹی انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ اس انکشاف کے بعد محکمانہ کارروائی کی تکمیل کرکے خاتون کپتان کی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ۔گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران میڈیا اس معاملے پر خاتون کپتان کا ردعمل معلوم کرنا چاہا تو انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا جس سے واضح ہو گیا کہ انہوں نے اس معاملے میں جعلسازی کی ہے۔ حیرت انگیز طور پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

شیئر: