فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ: سعودی عرب اور یوراگوئے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئے
جمعرات 26 نومبر 2026 8:03
گروپ سٹیج سے آگے بڑھنے کے بعد سعودی ٹیم اس عالمی ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے (فوٹو: سعودی نیشنل ٹیم ایکس)
قطر میں منعقدہ 2026 فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا چوتھا گروپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا جس میں سعودی عرب اور یوراگوئے کی قومی ٹیموں نے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فرانس ٹورنامنٹ میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے باقی گروپس کے نتائج کا منتظر ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی قومی ٹیم نے فرانس اور ہیٹی کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کی۔ سعودی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی جبکہ یوراگوئے چھ پوائنٹس ہی کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر رہا۔
آخری راؤنڈ میں فرانس نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے یوراگوئے کو 0-3 سے ہرایا جس سے اس کے پوائنٹس کی تعداد تین ہو گئی اور وہ تیسرے نمبر پر رہا۔
اس فتح نے بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آٹھ ٹیموں میں شامل ہو کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی اس کی امیدوں کو مضبوط کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہیٹی بغیر کسی پوائنٹ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
گروپ سٹیج سے آگے بڑھنے کے بعد سعودی ٹیم اس عالمی ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ راؤنڈ آف 32 میں اس کے حریف کا فیصلہ پہلے راؤنڈ کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
