وزارت ماحولیات کی قومی شجرکاری مہم 2026 جاری
جمعرات 26 نومبر 2026 8:09
اس مہم کا مقصد صنعتی علاقوں میں سبزہ زاروں کو وسعت دینا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
وزارتِ ماحول، پانی اور زراعت کے الاحساء گورنریٹ میں واقع دفتر نے ’نیشنل گریننگ سیزن 2026‘ کے حصے کے طور پر مودون اوئیسس میں شجرکاری کی ایک مہم کا انعقاد کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس اقدام کا مقصد نباتاتی رقبے میں اضافہ کرنا اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا ہے۔
اس مہم کا مقصد صنعتی علاقوں میں سبزہ زاروں کو وسعت دینا، ماحولیاتی منظرنامے کو بہتر بنانا، درخت لگانے کے شعبے میں آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے کے تمام طبقات میں ماحولیاتی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ مہم ان متعدد پروگراموں اور اقدامات کا ایک حصہ ہے جو وزارت کا دفتر ماحول کے تحفظ اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ’سعودی گرین انیشیٹو‘ اور ’سعودی وژن 2030‘ کے اہداف کی حمایت میں سرانجام دے رہا ہے۔
