Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیورو کریسی شاہ کی وفادار نہ بنے اور اپنا کام کرے‘ چیئرمین نیب

کوئٹہ:  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کو یقین رکھنا چاہیے کہ نیب کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے آپ کی تذلیل ہو، تاہم ساتھ ہی بیورو کریسی بھی اس بات کا خیال رکھے کہ شاہ سے شاہ کی وفادار نہ بنے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو بہترین انداز میں مکمل کریں گے، احتساب بلا تفریق جاری رہے گا اور اس کی زد میں سب کرپٹ لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب احتساب پٹواری سے نہیں بلکہ اوپر سے شروع ہوگا۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ احتساب بیورو کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بیورو کریسی ریڑھ کی ہڈی ہے اور نیب ہر وقت اس سے تعاون پر تیار ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ذاتی یا سیاسی انتقام کے پراپیگنڈے کو مسترد کرتا ہوں، اربوں کی کرپشن میں ملوث لوگوں پر پھول نچھاور کیے جاتے ہیں، جن کے پاس 6 مرلے کا مکان نہیں ہوتا تھا، آج ان کے دبئی میں ٹاور ہیں، کیا ان سے پوچھا نہ جائے کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔
مزید پڑھیں:- - - -حسن اور حسین نواز کے وارنٹ کی درخواست نامکمل قرار

شیئر: