Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریلی: 10سالہ بچے کوجنگلی کتے نوچ کر کھا گئے

بریلی۔۔۔۔سیبی گنج کے جنگل میں میر گنج کا رہنے والا 10سالہ بچہ کتوں کا شکار ہوگیا۔کتے بچے کو گھسیٹ کرگنے کے کھیت میں لے جارہے تھے کہ راہگیر کی نظر اس پر پڑی جس نے کتوںپر لاٹھی ڈنڈوں سے وار کرکے بچے کوبازیاب کرایا۔اطلاع ملنے پر اہل خانہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کو فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔کتوں نے بچے کے سر ، پیٹ اور پیروں کے گوشت کو نوچ نوچ کر کھاڈالا تھا۔ بچے کی حالت دیکھ کر ماں بیہوش ہوگئی۔علاقے کے رہنما سنتوش شرما نے واقعہ کی اطلاع ایس ڈی ایم اور ایس او کو دی۔ پولیس نے معاملہ سیبی گنج تھانہ علاقہ کا بتایا۔مقامی لوگوں نے ڈی ایم کوواقعہ سے آگاہ کیا۔اہل خانہ بچے کی لاش سیبی گنج تھانے لے گئے جسے پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔والدہ نے بتایا کہ بیٹا گاؤں میں منعقدہونیوالے پروگرام کو دیکھ کر تنہا گھر واپس آرہا تھا کہ جنگلی کتوں نے حملہ کردیا اور جسم کے اعضا نوچ کر کھا گئے جس سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔یاد رہے کہ بریلی کے بہیڑی ، فرید پور وغیرہ اضلاع میں بچوں پر کتوں کے حملے کے واقعات ہوچکے ہیں ۔لکھیم پور کھیری میں بھی کتے3ماہ کے اندر 8بچوں کو کاٹ چکے ہیں جبکہ پیلی بھیت میں ایک واقعہ پیش آیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -حادثہ سے بڑا حادثہ یہ ہوا۔۔۔۔۔۔؟

شیئر: