Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار

لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا حسین کو لندن میں ایون فیلڈ ہاوس کے باہر نوجوان کو مکا مارنے پر گرفتار کرلیا گیا۔جس شخض کو مکا مار اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرے کے دوران ایک شخص نے جنید صفدر اور زکریا حسین کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر دونوں مشتعل ہوگئے اور اسے مکا مارا۔مظاہرین نے موقع پر موجود پولیس اس کی اطلاع دی ۔ جنید صفدر اور زکریا حسین کو گرفتار کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔جنید صفدر نے بتایا کہ کہ ایون فیلڈ ہاو¿س کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر وہ مشتعل ہوئے۔
مزید پڑھیں:لندن،حسین نواز کے فلیٹ پردھاوا،دروازہ توڑنے کی کوشش

شیئر: