Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کروشیا

عالمی ورلڈ فٹبال کپ میں کروشیا کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں خوشیاں منائی گئیں وہیں پاکستانیوں نے بھی کنجوسی سے کام نہیں لیا اور ٹویٹر پر انہوں نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
میاں محمدعلی لکھتے ہیں: کروشیا کا کھیل شاندار تھا ۔ انگلینڈ تھکا تھکا نظرآیا۔
محمد میکدی کا ٹویٹ ہے: دنیا کا بہترین مڈ فیلڈر کروشیا کا موڈرک ہے۔ اگر کوئی اور ہے تو مجھے بتاﺅ۔ 
مایا لکھتی ہیں: یہ امر مضحکہ خیز ہے کہ لوگ کروشیا کو زیادہ ا ہمیت نہیں دے رہے تھے۔کروشیا والوں نے کبھی اپنے مخالفین کا مذاق نہیں اڑایا او رنہ کمتر سمجھا۔وہ ہر ایک ٹیم کو عزت دیتے ہیں ۔ کروشیا جیت کا مستحق تھا۔
خان صاحب ٹویٹ کرتے ہیں: پوری دنیا کروشیا کی خوشی میں انکے ساتھ ہے۔ 
سعید کا ٹویٹ ہے: واہ جی کروشیا کی کیا مضبوط اور ہٹ دھرم ٹیم ہے۔
امام الحق ٹویٹ کرتے ہیں: ہم فرانس اور کروشیا دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دونوں ہی اچھا کھیلے لیکن کروشیا نے جان لڑا دی اور فائنل میں پہنچ گئی۔
ایرون بستانی کا ٹویٹ ہے: انگلینڈ کے کھلاڑی کھیل کے 45ویں منٹ بعد ہی تھک گئے تھے ۔ 4ملین کی آبادی والے ملک کروشیا کو مبارکباد۔
ڈیانا لکھتی ہیں: انگلینڈ کے خلاف کروشیا کو بڑی کامیابی ملی۔
نوفل کا ٹویٹ ہے: کروشیا اسوقت انتہائی مہنگی فٹبال ٹیم ہے۔ اس نے دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل کی وہی فاتح ہوگی۔
تانیہ کا کہناہے: اتنا چھوٹا ملک اور اتنی بڑی کامیابی!
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: