Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئل ٹینکرز پر نئی پابندی

طائف ۔۔۔سعودی آرامکو نے کمرشل آئل ٹینکرز پر پابندی لگائی ہے کہ وہ تیل بھروانے کے بعد الیکٹرانک مہر لگوانے کا اہتمام کریں۔ یہ پابندی پٹرول کی منتقلی کے دوران ممکنہ گھپلہ بازی کے سدباب کیلئے لگائی گئی ہے۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ داری سلامتی تقاضے پورے کرنے والے آئل ٹینکرز کو آئل فراہم کرنے تک محدود ہے۔ نئی پابندی تیل کے معیار میں گھپلے بازی بند کرنے کیلئے لگائی گئی ہے۔ کبھی کبھی آئل ٹینکر کے ڈرائیور ٹینکر کو غیر آباد احاطوں میں لے جاتے ہیں اور اس میں ملاوٹ کردیتے ہیں۔ پٹرول کا رنگ تبدیل کردیا جاتا ہے۔ پٹرول میں ڈیزل ملا دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کار کا تحفہ

شیئر: