Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

 
کراچی:ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم کے کیمپ کا باقاعدہ آغاز کراچی میں ہوگا۔عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب 27 کھلاڑی ملکی اور غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔ ایشین گیمز 18 اگست سے یکم ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کو ایشین گیمز کے دوران اب تک 7 گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز ہے۔ پاکستان نے 3 مرتبہ چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کے حصول کے لیے کھلاڑیوں کو بھر پور ٹریننگ کروائی جائے گی۔ ہالینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تاہم دنیا کی بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوںکو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جس کا فائدہ ایشین گیمز کے دوران ہوگا۔ اایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی صورت میں ٹیم اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائے گی۔

شیئر: