Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے

کھانا کھانے کے بعد پھلوں کا استعمال صحت کے لیے بھی مفید ہے  اور دانتوں پر میل بھی جمنے نہیں دیتا . 
 اگر منہ میں کوئی زخم نہ ہونے کے باوجود  منہ سے بدبو آئے تو سمجھ لیں کہ  معدے میں  کچھ خرابی ہے . 
چائے بنانے کے بعد قہوہ دانی میں جو پتی رہ جائے  اس سے ایک تو انڈے والی پلیٹوں کو دھویا جا سکتا ہے  اور دوسرا یہ کہ اس پتی کو خشک کر کے منی پلانٹ  یا گلاب کے پودوں میں ڈالا جائے   یعنی مٹی میں ملایا جائے تو  پودے تیزی سے بڑھتے ہیں . 
بال لمبے کرنے کے لیے  رات بھر پانی میں املی ڈال کر بھگو دیں  اور صبح اس پانی سے بال دھو لیں .  بال دھونے کا یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور کریں  . اسکے ساتھ ناریل اور بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کرتے رہنے سے سر کے بال لمبے ہو جائیں گے . 
چھائیوں سے نجات کے لیے سیاہ تل ، کالا زیرہ  اور  درخت  سرس کی چھال  پیس کر گائے کے دودھ میں شامل کر کے  چھائیوں پر روزانہ رات کو ملیں  اور صبح دھو لیں .  جلد ہی چھائیوں کاخاتمہ ہو جائے گا . 
سیاہ رنگت کو سفید کرنے کے لیے  کلونجی کو دودھ  میں پیس کر ہلکا سا گرم کریں  اور رات سونے سے پہلے چہرے پر مالش کر کے سو جائیں .  صبح اٹھ کر صابن سے منہ دھو لیا جائے تو آپکی سیاہ رنگت نمایاں طور پر سفید ہو جائے گی . 

شیئر:

متعلقہ خبریں