زرداری وزارت عظمی کے امیدوار ہونگے؟
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
کراچی ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت تشکیل پائی تو آصف زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ سابق صدر زرداری کو اتحادی حکومت چلانے کا وسیع تجربہ ہے۔ماضی میں انہوں نے اتحادی حکومت میں ہو کر این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم جیسی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خطرات کا سامنا ہے لیکن میرے پاس کوئی آپشن نہیں۔ لندن جا کر نہیں بیٹھ سکتا۔ دہشتگردی کے خلاف جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ بلاول نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے کیس میں انصاف کے لئے اقوام متحدہ تک گئے لیکن آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا۔