Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ میں وزیر اعظم نے پروانچل ایکسپریس کا سنگ بنیاد رکھا

اعظم گڑھ۔۔۔۔مشرقی اترپردیش کی ترقی کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی عہد بندی کا اعادہ کرتے ہوئے  مودی نے کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر خاندانی سیاست کو فروع دینے اور فرقہ وارانہ صف بندی کا الزام لگایا۔وزیر اعظم نےپروانچل ایکسپرویس وے کا سنگ بنیاد رکھا جو2300کروڑ روپے کی لاگت سے تیارکیا جائیگا۔اس کی تعمیر سے دہلی اور غازی آباد کی مسافت میں کئی گھنٹے کمی کے علاوہ ٹریفک اژدہام سے بھی نجات مل جائیگی۔پٹرول ڈیزل کی کفایت ہوگی۔ اعظم گڑھ کے مندوری ہوائی پٹی کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی مسلمانوں اور دلتوں کی حمایتی بننے کی باتیں کرتی ہیں لیکن انہوں نے  معاشرے کی ترقی کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ دلت، کسان اور غریبوں کے ووٹ کی بدولت اقتدار حاصل کرنے کے بعد صرف اپنے خاندان کا بھلا کیا اور تجوریاں بھری۔ کانگریس نے ہمیشہ مسلمانوں کی خوشامد کی سیاست کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اخبار میں پڑھا کہ کانگریس پارٹی کے صدر نے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے۔ میں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کانگریس کیا صرف مسلمان مردوں کی پارٹی ہے یا خواتین کی بھی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنے معروف انداز بھوجپوری میں مخاطب کرتے ہوئے کہاآج ’’ہمرے خاطر بڑا گوروشالی دن با، تمساکے تٹ پر آوے کے سوبھاگیہ ملل، ہم بڑے لوگن کے پاؤ لاگ ہئیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ 2014ء سے پہلے ملک میں قومی شاہراہ کی جتنی لمبائی تھی آج وہ دگنی ہوچکی ہے۔ پہلے کی بہ نسبت آج ملک میں ترقیاتی کام بی جے پی نے 4گنا کرکے دکھادیئے۔
مزید پڑھیں:- - - -کھدائی کے دوران 12ویں صدی کے سکے دریافت

شیئر: