Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

 
کنگسٹن:جیسن ہولڈر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 166 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں 0-2سے وائٹ واش کر دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 129 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور اس نے بنگال ٹائیگرز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 334 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان بنگلہ دیشی ٹیم تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شکیب الحسن کے سوا بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی ہولڈر کی تندوتیز گیندوں کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ شکیب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 5 کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ ہولڈر نے میچ میں 11 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہولڈر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 19 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈیوون اسمتھ 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔شکیب الحسن نے غیرمعمولی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور پوری ٹیم 129 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 334 رنز کا ہدف دیا۔ اسمتھ 16، کیموپال 13، کیرن پاویل 18، شائی ہوپ 4، ہٹمائر 18، روسٹن چیس 32، کپتان جیسن ہولڈر اور کمنز ایک، ایک، شینن گبرئیل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ ڈورچ نے 12 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ شکیب الحسن نے 6، مہدی حسن نے 2 تیج الاسلام اور ابوجاوید نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شکیب کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ شکیب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تمیم اقبال، قمرالاسلام ربی، ابوجاوید اور نورالحسن بغیر کوئی رن بنائے، لوٹن داس 33، مومن الحق 15، محموداللہ 4، مشفق الرحیم 31، مہدی حسن 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ تیج الاسلام 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، ہولڈر نے 6، چیس نے2، گبر ئیل اور پال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شیئر: