Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز ،شہباز ملاقات کے دوران گلے شکوے

  راولپنڈی... اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران نواز شریف نے گلے شکووں کے علاوہ شہباز شریف سے 13 جولائی کی ریلی کی فوٹیج مانگ لی ۔شہباز شریف سے اس سلسلے میں تمام ملاقاتوں اور اجلاسوں سے متعلق معلومات بھی طلب کرلیں۔ گزشتہ روز شریف خاندان شہباز شریف کی قیادت میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل گئے۔ اس موقع پر نواز شریف نے اپنی فیملی کے افراد سے ہٹ کر شہباز شریف سے گرمجوشی نہیں دکھائی ۔ ماں شمیم اختر نے اس موقع پر نواز شریف سے پیار کیا اور کہا کہ میری د عا ہے آپ ہر میدان کو خوش اسلوبی سے فتح کریں گے ۔ نواز شریف نے شہباز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماں آپ گواہ رہنا میرے جتنے خدشات شہباز اور ان کی ٹیم سے متعلق تھے ان خدشات کو میری لندن سے آمد پر تقویت ملی ہے ۔ تلخ تجربات کے باوجود شہباز شریف نے ایئرپورٹ پہنچنے کے لئے ریلی تاخیر سے کیوں نکالی ؟ جگہ جگہ پذیرائی حاصل کرنے کے لئے وقت ضائع کیا ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف ریلی ائیر پورٹ نہ پہنچنے پر برھم

شیئر: