Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنم بھٹو اور آصفہ کی لیا ری میں انتخابی مہم

کراچی ...سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی بہن صنم بھٹوبلاول بھٹو کی جیت یقینی بنانے کے لئے آصفہ کولیکرلیاری پہنچ گئیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جانتی ہوں کہ لیاری میں پانی کا مسئلہ ہے اور اس عوامی مسئلے کو پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔ انہوں نے خواتین کارکنان پر زور دیا کہ وہ زرداری اور بلاول کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں جیت آپکی ہوگی۔ جیت بی بی کی ہوگی۔ صنم بھٹو نے آصفہ بھٹو کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورخواتین کے ایک اجتماع میںشرکت کی ۔ انہوں نے لیاری میں بلاول کے مرکزی الیکشن آفس کا دورہ بھی کیا۔ 
مزید پڑھیں:شیخ رشید کی بینڈ باجے کے ساتھ انتخابی مہم

شیئر: