Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور تبوک میں 7سعودیوں اورمقیم غیر ملکیوں کے سر قلم

ریاض.... تبوک اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں مختلف جرائم کے ثبوت مل جانے پر 7افراد کے سر قلم کر دئیے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے مفصل اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو دھار دار آلے سے قتل کرنے اور اس کا موبائل چھیننے پر سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا جبکہ ایک غیر ملکی کے اغوا کی منصوبہ بندی اور گودام لوٹنے کی غرض سے اسے زدوکوب کرنے والے ایک اور سعودی شہری کو موت کی سزا دی گئی۔ علاوہ ازیں چاڈ کے 3شہریوں کو ایک شخص کی قتل واردات میں حصہ لینے پر سزائے موت دی گئی۔ دوسری طرف تبوک ریجن میں مقامی شہری کو پٹرول چھڑک کر ہم وطن کو نذر آتش کرنے پر موت کی سزا نافذکی گئی۔ تبوک ہی میں ایک لبنانی شہری کو نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہو جانے پر سر قلم کر کے نشان عبرت بنا دیا گیا۔ 
 

شیئر: