Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوئیڈامیں 2عمارتیں زمین دوز ،3ہلاک،متعدد زخمی

نوئیڈا۔۔۔۔دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں کثیر المنزلہ عمارت زیر تعمیر عمارت پر جاگری۔ اس حادثے میں 3افراد ہلاک اور ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔پولیس ، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امداد و راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔پولیس نے بلڈر سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عمارت غیر قانونی طریقے سے نقشے کی منظوری کے بغیرتعمیر کی جارہی تھی۔ حفاظتی قواعدوضوابط کی خلاف ورزری کی جارہی تھی۔واضح ہو کہ اس علاقے میں چھوٹے بلڈرزسرگرم ہیں جو مشترکہ تعاون سے تعمیراتی منصوبے مکمل کرتے ہیں۔یہ لوگوں کو انوکھی اور نئی قسم کی اسکیموں کے ذریعے خوبصورت مکانات کا خواب دکھاکربیوقوف بناتے ہیں۔لالچی بلڈرزعمارتوں کی تعمیر میں معمولی قسم کے سامان استعمال کرتے ہیں۔انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ بلڈنگ پائدار ہے یا نہیں ۔وہ خطیر رقم جمع کرنے کے چکر میں یکے بعد دیگرے تعمیراتی منصوبے مکمل کرنے کی دوڑ میں لگے رہتے ہیں۔اس قسم کے بلڈرزسے مکانات خریدنے والے افراد مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں اور آئے دن مکان کی مرمت کے چکر میں رقم خرچ کرتے رہتے ہیں۔بلڈرز90فیصد قرض دلانے کا وعدہ کرتے ہیں اور اندرون خانہ قرض پاس کرادیا جاتا ہے ۔ بینک سے منسلک افراد اپنا کمیشن لیکر بلڈر کو فائدہ پہنچاتے ہیں ۔گاؤں والے عمارتیں تعمیر کرنیوالوں کیخلاف شکایت لیکر ڈی ایم کے پاس پہنچے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔2017ء میں آر ٹی آئی داخل کرنے والے سندیپ دوبے نے بتایا کہ اس علاقے میں کوئی نکاسی آب کا منصوبہ نہیں ۔ یہا ں موجود خالی پلاٹس میں پانی بھرا رہتا ہے جو بلڈنگ کی بنیادمیں جاکر عمارتوں کو کمزور کردیتاہے۔گریٹر نوئیڈا کے وکاس گپتا نے بتایا کہ یہاں عمارتیں تو تعمیر ہوگئیں لیکن سیوریج کا کوئی نظام نہیں ۔ ڈرینج کا کوئی سسٹم نہیں جس سے علاقے کے لوگ پریشانی سے دوچارہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -توگڑیا پر گوہاٹی میں2ماہ تک پابندی

شیئر: