Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فضائیہ کامگ21 گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش کے علاقے کانگڑاعلاقہ میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ مگ21گر کرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ذرائع نے امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کو شاید طیارے میں تکنیکی خرابی کا علم ہوگیا تھا اس لئے اس نے طیارہ تباہ ہونےسے قبل ہی پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی ہو۔ بعد میں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔فضائیہ کا طیارہ پنجاب کے پٹھان کوٹ سے آرہا تھا جو ہماچل پردیش کے کانگڑا کے جوالی گاؤں میںحادثے کا شکار ہوگیا۔واضح ہوکہ ستمبر 2016ء میں بھی مگ 21راجستھان کے باڑمیر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا تاہم دونوں پائلٹ پیراشوٹ سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرالامیں بارش جاری،18افراد ہلاک

شیئر: