Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ کی رسوائیاں

سعودی عرب سے شائع ہونےو الے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ
بی بی سی چینل نے گزشتہ برس عراق میں قطری یرغمالیوں کی رہائی کے قضیے کی بابت جو تفصیلات جاری کی ہیں ان سے قطر کے حکمراں خاندان کی اغوا کی جانے والی شخصیات کی رہائی کیلئے ہونے والے مشکوک سودے کی قلعی کھل گئی ہے۔ قطر کے حکام نے رہائی کیلئے ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم شام، عراق اور لبنان میں دہشتگرد تنظیموں کو پیش کی تھی۔ قاسم سلیمانی نے سودے میں ثالث کے طور پر اپنا حصہ وصول کیا تھا۔ بی بی سی لندن کی رپورٹ کا نیا پہلو یہ ہے کہ اس نے مذکورہ دہشتگرد تنظیموں کیساتھ گفت و شنید کے حوالے سے ٹھوس حقائق بھی رپورٹ میں شامل کئے ہیں۔
دہشتگرد تنظیموں کی فیاضانہ مدد کا سلسلہ قطری حکام کی جانب سے ایک طرح سے کھلم کھلا چل ہی رہا تھا۔ قطر کے حکام حزب اللہ، حوثیوں یا النصرہ محاذ یا داعش وغیرہ کو بھاری مالی اعانت فراہم کررہے تھے۔ اب عالمی برادری کے سامنے قطر کے حکمرانوں پر مقدمہ چلانے اور دہشتگردی کی فنڈنگ اور حمایت پر مبنی جرائم پر احتساب کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا۔ قطری حکام نے یہ سارے کام اپنے حریصانہ مفادات کا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے انجام دیئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: