Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف، مریم اور صفدر آج ملاقاتیں کریں گے

راولپنڈی: نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا آج جیل میں ملاقاتوں کا دن ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے آج چھٹا روز ہے جبکہ آج دونوں کی ملاقات کا بھی دن ہے۔ ملاقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی جس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھایا جائے گا۔ اس حوالے سے ملاقاتیوں کے لیے اضافی کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں جبکہ ہر ملاقاتی کو صرف 20 منٹ کے لیے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف ملاقات کے لیے صبح ہی تیار ہو چکے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے قمیص شلوار اور ویسٹ کوٹ پہن رکھا ہے جبکہ مریم نوازبھی روایتی اندازمیں تیارہوئی ہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے ہرملاقات سے قبل نوازشریف کی مرضی پوچھی جائے گی اور ملاقات کے لیے آنے والوں کو جیل مینوئل کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی۔ ملنے کی غرض سے آنے والوں کو شناختی کارڈ کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ موبائل فونز ملاقات سے قبل ہی جیل کے عملے کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔
 

شیئر: