Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سال میں زیادتی کے ایک لاکھ10ہزارکیس درج

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت نے بتایا کہ 2014سے 2016کے دوران پورے ملک میں زیادتی کے ایک لاکھ 10ہزار333کیس درج کئے گئے۔ مرکزی وزیر کرن ریجیجونے راجیہ سبھا کویہ معلومات فراہم کیں۔انہوں نے بتایا کہ 2016ء میں زیادتی کے 38 ہزار947کیس درج کئے گئے جبکہ 2015ء میں 34ہزار651اور 2014ء میں 36 ہزار735کیس درج کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ 2014ء میں خواتین کیخلاف جرائم کے3لاکھ39ہزار457واقعات، اور2015ء میں 3لاکھ29ہزار243واقعات اور 2016ء میں 3لاکھ38ہزار954 واقعات درج کئے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں ریجیجو نے بتایا کہ 2015ء سے 2017کے دوران دہشتگردی سے متاثرہ ریاستوں میں 199سیکیورٹی اہلکار ہلاک کئے گئے۔ حکومت تمام تر وسائل بروئے کارلاکر دہشتگری کے خاتمے کی کوششیں کررہی ہے۔ 
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ یونیورسٹی سے 25کالجوں کا الحاق

شیئر: