Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پائلٹ فضائی جنگی بیڑے میں شامل

منامہ....  بحرین میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون فضائی جنگی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد لڑاکا طیاروں کی ہوا باز بن گئی ۔ بحرین کی پہلی خاتون پائلٹ وزیراعظم الشیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی نواسی الشیخہ عائشہ بنت راشد آل خلیفہ ہیں۔حال ہی میں انہوں نے الشیخ عیسیٰ فوجی اڈے سے”ہاک‘ ‘جنگی طیارہ پہلی بار ایک گھنٹے تک اڑا کراپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیراعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ نے خاتون ہواباز کو پہلی بار ملک کی تاریخ میں جنگی طیارہ اڑانے کی صلاحیت حاصل کرنے پرمبارک باد دی اور اسے بحرین کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین بھی مشکل محاذوں پر دفاع وطن کیلئے مردوں کے شانہ بہ شانہ خدمات انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔دوسری جانب امارات کی مسلح افواج کے مشیر الشیخ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ نے الشیخہ عائشہ کی جانب سے جنگی طیارے کی کامیاب پروازکی بحرین کے فضائی دفاع کی تاریخ میں غیرمعمولی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بھی الشیخہ عائشہ کے جذبے اور صلاحیت کو سراہا۔ 
 

شیئر: