Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زارا نور عباس کے وزن میں کمی پر مداح حیران، ’پرانی لُکس بھی خوب تھیں‘

زارا نور عباس کا شمار پاکستان کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
مشہور پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اداکارہ کی حالیہ تصاویر میں ان کی وزن میں نمایاں کمی نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
زارا نور عباس کا شمار پاکستان کی معروف ٹی وی اور فلم اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
وہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث خاصی مقبول ہیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے 67 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
35 سالہ اداکارہ اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی نورِ جہاں ہے جس کی پیدائش سنہ 2024 میں ہوئی تھی۔

’ڈرامے کے لیے وزن بڑھایا تھا‘

حال ہی میں زارا نور عباس نے ایکسپریس ٹی وی کے ڈرامے ’دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی‘ میں اپنی اداکاری سے شائقین کی توجہ حاصل کی۔
تاہم ڈرامے میں اپنے کردار کے لیے وزن بڑھانے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور باڈی شیمنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
اب اداکارہ نے اپنی فٹنس پر توجہ دیتے ہوئے وزن کم کرلیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
زارا نور عباس حالیہ دنوں میں مختلف مغربی ملبوسات میں اپنی تصاویر شیئر کررہی ہیں اور اپنے نئے فِٹ لُک کو بھرپور اعتماد کے ساتھ نمایاں کر رہی ہیں۔
ان کی نئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں، جہاں کئی صارفین ان کی فٹنس اور نئے انداز کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں زارا نور عباس پرانے انداز میں بھی پسند تھیں۔

شیئر: